پولیس کے مطابق بجنور کے شیر کوٹ میں واقع مدرسہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی کی چند غیر سماجی عناصر نے مدرسہ کا دورہ کیا جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
مدرسے سے ہتھیار ضبط کرنے کا پولیس کا دعوی - 6 arrested
ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر ہتھیار ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اطلاع ملی تھی جس پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔
مدرسہ سے ہتھیار ضبط کرنے پولیس کا دعوی
پولیس کے مطابق اس چھاپہ میں پولیس کو مبینہ طور پر پانچ پستول اور کئی کارتوس دستیاب ہوئے ۔ اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔