اینٹی کرپشن بیورو نے دیویکا رانی اور فارماسسٹ ناگا لکشمی، سابقہ ڈائریکٹر انشورنس میڈیکل سروسز کے 2.29 کروڑ روپیے کے غیر قانونی جائیداد ضبط کر لیے ہیں۔
ایک سرکاری ذرائع کے مطابق انشورنس میڈیکل سروسز (آئی ایم ایس) کی سابق ڈائریکٹر دیویکا رانی نے اپنے کنبہ کے افراد کے نام پر 1.29 کروڑ روپئے کی نامعلوم رقم ادا کی اور 65 لاکھ روپے کی نامعلوم رقم آن لائن ٹرانسفر یا چیک کے ذریعے ادائیگی کی گئی۔
اس کے علاوہ ای ایس آئی فارماسسٹ ناگا لکشمی نے 35 لاکھ کی بے حساب رقم کو سائبر آباد میں واقع ایک رِیئل اسٹیٹ کمپنی سے برآمد کیا گیا ہے۔ یہ رقم تجارتی اور رہائشی مکانات کی خریداری کے لئے ادا کی گئیں، جو مختلف ذرائع سے چیک اور آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے کی گئی ہیں۔