اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کوتوالی کے علاقہ محلہ خالپر میں پولیس نے ایک اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا اور ایک غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مظفر نگر میں غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا
مظفر نگر میں غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا

By

Published : Feb 20, 2020, 1:45 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:07 PM IST

فیکٹری سے بھاری مقدار میں کارتوس دو 32 بور پستول اور اسلحہ بنانے کا آلہ بھی ضبط کیا۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک یادو نے پولیس لائن آڈیٹوریم روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر کوتوالی تھانہ علاقے کے محلہ خالپر میں آسالہ کی ایک غیر قانونی فیکٹری پکڑی گئی ہے۔

پولیس نے کنور نام کے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ایک غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے 32 بور کے دو پستول ، آٹھ طمنچے کارتوس ، اسلحہ بنانے کے لیے مختلف سامان ، اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق اس شخص کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ مظفر نگر پولیس کی جانب سے اس ماہ سے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ایک مہم چلائی جارہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ ہماری پہلی کامیابی ہے ، ہمارا ہدف یہ ہے کہ جہاں غیر قانونی اسلحہ بنایا جارہا ہے ، اگر ایسی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے تو اس پر جلد ہی کام کیا جائیگا، اس غیر قانونی اسلحہ فیکٹری میں گرفتار شدہ افراد کے علاوہ دیگر مفرور ملزمین کی تلاش بھی جاری ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:07 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details