اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی، زرعی شعبے میں تحقیق کرے: ناب صدر جمہوریہ - دہلی آئی آئی ٹی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے زرعی شعبہ میں تحقیق کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی اور قابل استعمال ٹکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کا مستقل حل نکالا جانا چاہئے۔

ایم وینکیا نائیڈو
ایم وینکیا نائیڈو

By

Published : Aug 17, 2020, 6:41 PM IST

ایم وینکیا نائیڈو نے دہلی آئی آئی ٹی کی ڈائمنڈ جُبلی کی تقریبات کے اختتامی پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی پچاس فیصد سے زیادہ آبادی آج بھی زراعت پر منحصر ہے اور آئی آئی ٹی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سستی، مفید اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کے لیے مستقبل حل نکالنے پر تحقیق کرے۔'

انہوں نےکہا کہ 'مرکزی وزارت تعلیم کے ’ترقی یافتہ ہندوستان مہم‘ کا نیشنل کنوینر آئی آئی ٹی دہلی ہے۔ اس مہم کے تحت شامل 2000 شراکت دار اداروں نے 10 ہزار گاؤں کو ڈیولپ کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

انہوں نے آئی آئی ٹی سمیت ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ سماج کے لیے ضروری اور مفید تحقیق کریں اور ماحولیات سے لے کر صحت سے متعلق سبھی چیلنجیز کا مناسب حل تلاش کرنے میں تعاوں دیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ اور دیگر معزز شخصیات موجودہ تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details