اردو

urdu

قومی تعلیمی اداروں کی رینکنگ میں'آئی آئی ٹی مدراس' سرفہرست

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کو رواں برس اوور آل رینکنگ میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ وہیں دوسرے مقام پر انڈین سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنگلور ہے اور تیسرے مقام پر آئی آئی ٹی دہلی ہے۔

By

Published : Jun 11, 2020, 10:08 PM IST

Published : Jun 11, 2020, 10:08 PM IST

قومی تعلیمی اداروں کےرینکنگ میں'آئی آئی ٹی مدراس' پہلے مقام پر
قومی تعلیمی اداروں کےرینکنگ میں'آئی آئی ٹی مدراس' پہلے مقام پر

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزی ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعرات کو مسلسل پانچویں سال بھی قومی تعلیمی اداروں کے فریم ورک کی فہرست جاری کی۔ اس میں ملک کے 5 ہزار800 اداروں نے حصہ لیا۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ 'اس رینکنگ کے 100 ٹاپ انسٹی ٹیوٹ آن لائن موڈ میں آجائیں گے۔' انہوں نے بتایا کہ' ملک میں بہترین یونیورسٹی میں انڈین سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنگلور کو پہلا جبکہ جے این یو کو دوسرا اور بنارس ہندو یونیورسٹی کو تیسرا مقام ملا ہے۔

کالجز کی فہرست میں مرانڈا کالج پہلے مقام پر، دوسرے مقام پر لیڈی شری رام کالج اور تیسرے مقام پر ہندو کالج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details