ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے درمیان انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے باقاعدہ کلاس کو ایک سال کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔
آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائریکٹر پروفیسر سبھاشیش چودھری نے بدھ کی رات فیس بک پر ایک پوسٹ لکھ کر اس بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ 'بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ طلباء کی حفاظت اور مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے'۔
پروفیسر سبھاش چودھری مزید لکھتے ہیں 'آئی آئی بامبے کے طلبا اہم ترجیحات ہیں، ایسی صورتحال میں اس سیشن کے اختتام کے ساتھ ہی ہم نے بھارت میں طلبا کی سہولت کے لیے ایسا پہلا قدم اٹھایا ہے۔
وہ مزید لکھتے ہیں، 'لیکن وبا کی حالیہ حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے سوچا کہ ہم اگلے سمسٹر میں طلبا کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ ایک بار پھر بہت غور و فکر کے بعد ہم نے سینیٹ میں فیصلہ کیا ہے کہ اگلا سمسٹر مکمل طور پر آن لائن ہوگا، تاکہ طلباء کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔