نائب وزیر اعلی آندھراپردیش نے کہا 'این آر سی کے عمل ہونے پر نائب وزیر اعلی کے عہدہ سے مستعفی ہوجاوں گا'
حکومت آندھرپردیش کے نائب وزیر اعلی امجد باشا نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت این آر سی کرنے کا اقدام کرتی ہے تو وہ احتجاجاً اپنے عہدہ سے استعفی دے دیں گے۔
امجد باشا نے کہا کہ ان کے لیے عہدہ اہم نہیں ہے بلکہ انصاف عوام کے ساتھ ہورہئ زیادتی کے خلاف لڑنا اہم ہے۔
امجد باشا نے مزید کہا کہ این آر سی کے خلاف اسمبلی میں قرار داد منظور کرنے کے لیے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے بات کریں گے۔
این ڈی اے میں شامل ہونے کی خبر پر انھوں نے کہا کہ اتنے برے حالات ابھی نہیں آئے کہ وائی سی پی این ڈی میں اے میں شامل ہوگی۔ اور مستقبل میں بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پسماندہ طبقات اور مائناریٹیز کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے۔
دوسری جانب آندھراپردیش بی جےپی کا کہنا ہیکہ وائی ایس آر پارٹی دو رخی تصویر عوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔ ایک طرف پارلیمینٹ میں این آر سی کی تائید کرتی ہے تو دوسری طرف عوام کے درمیان اسے نافذ نہیں کرنے کی بات کرتی ہے۔
واضح رہے کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں نے سی اے اے،این آرسی کو اپنی ریاستوں میں نافذ نہیں کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انھیں سی اےاے سے اعتراض نہیں مگر این آر سی کو ریاست میں ہونے نہیں دیا جائے گا۔