اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جو خدا نہیں کرسکتا وہ رکن پارلیمان کیسے کرسکتا ہے' - رکن پارلیمان

ریاست اترپردیش کے بلند شہر کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر مہیش شرما نے ایک ریلی سے دوران خطاب میں کہا کہ ایک رکن پارلیمان آپ کی خواہشات کیسے پوری کرسکتا ہے جب کہ خدا خود نہیں کرسکتا۔

'جو خدا نہیں کرسکتا وہ رکن پارلیمان کیسے کرسکتا ہے'

By

Published : Mar 16, 2019, 12:59 PM IST

مہیش شرما نے واضح الفاظ میں وہاں موجود لوگوں سے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ' اگر خدا آپ کی خواہشات و تمناؤں، ضروریات کو پوری نہیں کرسکتا تو ایک رکن پارلیمنٹ کیسے کرسکتا ہے'؟

بلند شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ : ' خدا بڑا بے وقوف ہے جب وہ ہمیں دنیا میں بھیجتا ہے تو یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں اور ہمارے بچوں کے لیے کپڑا، مکان، روزگار، تعلیم، مہیا کرائے'۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے لوگ جو مشرقی اترپردیش اور ضلع بلیا سمیت دیگر اضلاع میں آکر مقیم ہوگئے ہیں انہیں پیٹ بھر کھانا بھی نہیں مل پاتا، جب بچے اسکول جاتے ہیں وہ مڈ ڈے مل کھاکر پیٹ بھرتے ہیں، باقی بھوکے رہ جاتے ہیں۔ وہ خدا جس نے ہمیں پیدا کیا وہ ہماری ضروریات نہیں پوری کرسکتا تو ایک رکن پارلیمان کیسے کرسکتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details