اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اگر انا ہزارے دہلی میں ریلی کر سکتے ہیں تو کسان کیوں نہیں: سرجے والا - farmars protest

کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اگر سماجی کارکن انا ہزارے قومی دار الحکومت دہلی میں دھرنا و بھوک ہڑتال مہینوں کر سکتے ہیں تو پھر کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے، ریلی کرنے اور احتجاج کرنے کی اجازت کیوں نہیں مل سکتی؟

if-anna-hazare-can-rally-in-delhi-then-why-cant-farmers-questions-congress
اگر انا ہزارے دہلی میں ریلی کر سکتے ہیں تو کسان کیوں نہیں:سرجے والا

By

Published : Dec 18, 2020, 5:52 PM IST

کانگریس کے رہنما رندیپ سرجے والا نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش پر مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سرجے والا نے 2011میں ہوئی انا تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن انا ہزارے کو دہلی کے رام لیلا میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

کانگریس لیڈر نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بھی دور حکومت جن پتھ پر ایک مہینے تک کسانوں کا احتجاج ہوا تھا۔ پھر موجودہ مرکزی حکومت کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کچھ میں واقع رن کے کسانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ سے بات کر سکتے ہیں لیکن ان کے پاس دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہے کسانوں سے بات کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے مخاطب ہوتے وقت انہیں اس طرح جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

زرعی قوانین کسانوں کے لیے سودمند، اپوزیشن کی سیاست گمراہ کن: مودی

سرجے والا نے زرعی قوانین کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا یہ قوانین صرف بڑے صنعت کاروں کے لیے ہی فائدے مند ہوں گے۔ انہوں مرکز پر الزام لگایا کہ حکومت احتجاج کر رہے کسانوں کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش میں ہے، اسی لیے آئے دن ان پر نئے نئے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں مودی حکومت پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور خوراک کی وزارت ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جنہوں کبھی کسانی کی ہی نہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کھیتی باڑی کیا ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details