جمعہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جس سے یہ تعداد بڑھ کر 6 کروڑ 89 لاکھ 28 ہزار 440 تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل 20 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 12 لاکھ 6 ہزار 806 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سب سے زیادہ کورونا متاثرہ ریاستوں مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اتر پردیش ، تمل ناڈو ، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ میں30ستمبر کوختم ہونے والے ’ان لاک 4 ‘کے بعد کورونا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔