اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی سی ایم آر نےاینٹی باڈی ٹیسٹ کی تجویز پیش کی - کووڈ انیس ٹیسٹ کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی تجویز پیش کی

دا انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ نے ایک ایڈوائزری میں ملک بھر میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کا استعمال کرنے کی تجویز پیش کی ہے، کونسل کا دعوہ ہے کہ کسی شخص کا کووڈ ٹیسٹ اگر اینٹی باڈی سوٹ کیا گیا تو نتیجہ جلد ملے گا۔

COVD 19
COVD 19

By

Published : Apr 3, 2020, 3:12 PM IST

لوگوں میں کورونا وائرس کی جلد تشخیص کرنے کے لیے آئی سی ایم آر نے تجویز پیش کی ہے کہ ملک بھر میں اینٹی باڈی بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنے عبوری مشورے میں ملک کے کورونا وائرس ہاٹ سپاٹ میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ اس سفارش کے لئے فیصلہ جمعرات کے روز صحت کے بحران سے نمٹنے کے لئے تشکیل دی جانے والی نیشنل ٹاسک فورس کے ہنگامی اجلاس میں لیا گیا۔

آئی سی ایم آر نے عبوری مشورے میں کہا 'ملک بھر میں سبھی ہاٹ اسپاٹس ہر اینٹی باڈی ٹیسٹ سے جلدی ٹیسٹس کیے جا سکتے ہیں، اینٹی باڈی کے مثبت کیسز 'آر ٹی پی سی آر' سے سامنے آئیں گے، اور اینٹی باڈی کے منفی کیسز کو ہوم قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی جائے گی'۔

وزارت صحت نے ملک بھر میں کل 42 ہاٹ اسپاٹ کو تشکیل دیا ہوا ہے جہاں لوگوں کا کووڈ انیس کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

موجودہ وقت میں حکومت کی جانب سے 'پی سی آر' پولیمیرس چین ری ایکشن کا استعمال کر کے کووڈ انیس کے کیسز کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details