اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2019, 2:03 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:57 PM IST

ETV Bharat / bharat

آئی سی آئی سی آئی بینک سے پیسے نکالنے پر فیس لگے گی

اگر صارفین بینک کی برانچ میں مشین کے ذریعہ پیسے جمع کراتے ہیں تو اس کے لیے بھی انہیں فیس ادا کرنی ہوگی۔

آئی سی آئی سی آئی بینک

پرائیویٹ سیکٹر کے آئی سی آئی سی آئی بینک نے اپنے صارفین کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ بینک کے'زیرو بیلنس' کھاتہ ہولڈرں کو 16 اکتوبر سے برانچ سے ہرکیش نکاسی کے لیے 100 روپے سے 125 روپے کی فیس دینی ہوگی۔
اگر صارف بینک کی برانچ میں مشین کے ذریعہ پیسے جمع کراتے ہیں تو اس کے لیے بھی انہیں فیس ادا کرنی ہوگی۔

آئی سی آئی سی آئی بینک نے جمعہ کی رات اپنے اکاؤنٹ ہولڈرس کو جاری ایک نوٹس میں کہا' ہم اپنے صارفین کو بینکنگ ٹرانجکشن ڈیجیٹل موڈ میں کرنے کے لیے مائل کرتے ہیں، جس سے ڈیجیٹل انڈیا انیشیٹیو کو فروغ ملے'۔
یاد رہے کہ بینک نے موبائل بینکنگ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہونے والے این ای ایف ٹی، آر ٹی جی ایس اور یو پی آئی ٹرانجکشن پر لگنے والے تمام طرح کی فیس کو ختم کردیا ہے۔

آئی سی آئی سی آئی بینک کے برانچوں سے 10،000 روپے سے لے کر 10 لاکھ روپے تک کے این ای ایف ٹی ٹرانجکشن پر 2.25 روپے سے لے کر 24.75 روپے(جی ایس ٹی اضافی) کا چارج دینا پڑتا ہے۔
وہیں برانچوں سے دو لاکھ روپے سے لے کر 10 لاکھ روپے تک کیے جانے والے آر ٹی جی ایس ٹرانجکشن کے لیے 20 روپے سے لے کر 45 روپے(جی ایس ٹی اضافی) کا چارج دینا پڑتا ہے۔

بینک نے اپنے ' زیرو بیلینس' اکاؤنٹ ہولڈرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو یا تو کسی دیگر بیسک سیونگ اکاؤنٹ میں تبدیل کرلیں یا اکاؤنٹ بند کردیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details