اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کاش آپ کے سوال کا سیدھا جواب میر ے پاس ہوتا: کے ٹی آر - KTR

آپ کا سوال دنیا کے ہر فرد کے ذہن میں ہے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کاش میرے پاس اس کا سیدھا جواب ہوتا یہ دلچسپ ریمارکس تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کئے جن کو سوشیل میڈیا کے اہم ذریعہ ٹوئیٹر پر ایک ننھی لڑکی نے سوال کیا تھا کہ یہ کورونا وائرس کب جائے گا؟

کاش آپ کے سوال کا سیدھا جواب میر ے پاس ہوتا: کے ٹی آر
کاش آپ کے سوال کا سیدھا جواب میر ے پاس ہوتا: کے ٹی آر

By

Published : May 16, 2020, 5:44 PM IST

سوریہ نرسمہا کی آئی ڈی کے ذریعہ تلنگانہ کے وزیر کو ایک مختصر 21سکنڈ کی ویڈیو بھیجی گئی تھی۔اس ویڈیو کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں لڑکی کے ماموں نے وزیر موصوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پانچ سال کی بھانجی چائترا ان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہے۔

کاش آپ کے سوال کا سیدھا جواب میر ے پاس ہوتا: کے ٹی آر

اسی لئے وہ راو سے سوالات کرنا چاہتی ہے۔اس ویڈیوجس کو کئی افراد نے اب تک دیکھا ہے، میں ننھی لڑکی ان سے انگریزی میں کہہ رہی ہے کہ وہ گھر سے باہر جانا چاہتی ہے،اپنی سہیلیوں سے ملاقات کرنا چاہتی ہے،اسکول،مالس کو جانا چاہتی ہے،کول ڈرنکس پینا چاہتی ہے،فلم دیکھنا چاہتی ہے۔

یہ کورونا وائرس کب جائے گا؟۔وزیر موصوف اس ویڈیو جس کو کافی پسند کیاجارہا ہے، پر عملا لاجواب ہوگئے تاہم انہوں نے اتنا ضرورکہا آپ کا سوال دنیا کے ہر فرد کے ذہن میں ہے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کاش میرے پاس اس کا سیدھا جواب ہوتا۔

تارک راماراو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر ہیں جو سوشیل میڈیا کے اس اہم ذریعہ پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details