ریاست راجستھان کے جئے پور میںمیونسپل کارپویشن کے انتخاباتمیں جئے پور ہیرٹیز نگر نگم اور جئے پور گرئٹر نگر نگم میں کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے نوجوانوں پر زیادہ بھروسہ کیا گیا ہے، دونوں ہی جماعتوں کی جانب سے 182 نوجوانوں کو اس بار موقع دیا ہے۔
ان نوجوان امیدواروں میں کانگریس پارٹی نے 102 اور بی جے پی کی جانب سے 82 نوجوانوں کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا گیا ہے۔
ایسے میں ہیرٹیز نگر نگم میں وارڈ نمبر 76 سے کانگریسی امیدوار بنائے گئے سہیل منصوری 21 برس کی عمر میں سب سے کم عمر نوجوان امیدوار ہیں۔
کانگریش کی جانب سے ٹکٹ دئیے جانے پر سہیل کا کہنا ہے کہ 'جو بھروسہ کانگریس جماعت نے میرے اوپر کیا ہے اس بھروسہ کو میں قائم کروں گا اور فتح حاصل کروں گا'۔