اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'دلت ہونے کی وجہ سے مجھے وزیر اعلی نہیں بنایا گیا' - بسوا لنگپا

ریاست کرناٹک کے نائب وزیر اعلی پرمیشور نے اپنی ہی پارٹی ( کانگریس) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دلت رہنماوں کے ساتھ تعصب برتا جاتا ہے۔

prameshwara

By

Published : Feb 25, 2019, 10:46 AM IST


انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس میں کچھ لوگ دلتوں کو دبانے کی کوشش میں لگےہوئے ہیں۔ یہ لوگ پسماندہ طبقے کو آگے بڑھنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ پسماندہ طبقے کے کئی رہنماؤں کو اس کی قیمت چکانی پڑی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں 3 مرتبہ وزیر اعلی کے عہدے سے اسی لیے محروم کیا گیا کیوں کہ وہ پسماندہ طبقے سے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران پرمیشور نے کہا کہ بسوا لنگپا وزیر اعلی نہیں بن پائے اور کے ایچ رنگناتھ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، اور ہمارے بڑے بھائی ملک ارجن کھڑگے بھی وزیر اعلی نہیں بن سکے۔میں خود اس عہدے سے تین مرتبہ محروم رہا،کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے نائب وزیر اعلی بنایا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details