انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اسٹارٹ اپز، کمپنیز اور افراد سمیت 1.72 لاکھ ٹیکس دہندگان کو ای میل کیا ہے۔
اس میں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے بقایا جات اور ساتھ ہی ٹیکس کی واپس ادائیگی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
8 اپریل سے ، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کوویڈ-19 وبائی صورتحال میں ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے رقم کی واپس ادائیگی کررہا ہے۔ اور اب تک مختلف ٹیکس دہندگان کو 14 لاکھ کی رقم واپس کردی گئی ہے۔
ان ٹیکس دہندگان میں انفرادی جیسے غیر منقسم ہندو فیملیز ، ملکیت ساز ، فرم ، کارپوریٹز ، اسٹارٹ اپس ، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شامل ہیں۔
سی بی ڈی ٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ای میل ان تمام لوگوں سے وضاحت طلب کرتا ہے جو ٹیکس واپسی کے حقدار ہیں مگر اسے بقایہ ٹیکس سے جوڑ کر ہراساں کرنے کا غلط تصور نہیں کرنا چاہئے۔
"محکمہ کے ذریعہ ایک موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ بقایہ جات کو ادا کریں یا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو اس سے متعلق آگاہ کریں۔
--