ان کی ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راؤت کو دیئے گئے انٹرویو میں جو آیندہ 25 اور 26 جولائی کو دو حصوں میں شائع اور نشر کیا جائے گا انھوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس طرح کا باالوسطہ طنز کیا۔
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے انٹرویو کے بعد ، اب شنجے راؤت نے ریاستی وزیر اعلی کا انٹرویو لیا ہے جس میں انھوں نے ادھوٹھاکرے سے مختلف مضوعات پر سوالات کیے۔ جلد ہی نشر کیے جانے والے اس انٹرویو کے بارے میں سنجے راوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
جس میں ایک ویڈیو کلپ ادھو ٹھاکرےیہ بات کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس انٹرویو میں ریاست کی کورونا صورتحال اور ٹھاکرے حکومت کے چھ ماہ کے دورانیے کے بارے میں بہت سارے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ اس کی جھلک اس پرموشنل ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔