کورونا وائرس کے واقعات میں روز بروز اضافے کے باعث رواں برس رمضان المبارک میں عوام کو حیدرآبادی حلیم کے ذائقے سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کے امکانات نظر نہیں آتے حکومت نے رمضان میں تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں کرنے کا حکم دیا ہے جس کی علماء نے بھی تائید کی۔
چیف منسٹر کے سی آر نے حالات بہتر ہونے پر 20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن گزشتہ دو روز میں 116 معاملات درج ہونے کے بعد نرمی کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوتی ہے تو اس برس عوام کو حلیم کے ذائقے سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے