سائبرآباد شی ٹیمس کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تربیت شروع کی گئی ہے جس کے لئے سوسائٹی فارسائبرآباد سیکوریٹی کونسل نے تعاون کیا ہے, ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ نے خود کے دفاع کے ماہرین کی خدمات اس میں حاصل کی ہے اور تعلیمی و آئی ٹی اداروں میں بیداری سیشنس منعقد کیے جارہے ہیں۔
ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ کی ڈی سی پی انوسیا نے کہا کہ 'کچھ توجہ اور بنیادی خود کے دفاع کی تکنیک، خواتین کے لئے ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے'، خود کے دفاع کی تکنیک سکھانے والے طلبا اور ملازمین آسانی سے تکنیک کا استعمال کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں پیداہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹا جاسکے'۔
خود کے دفاع کی تکنیک کے بیداری پروگرام مکمل تربیتی سیشن والے ہوتے ہیں جن کے ذریعہ بنیادی دفاعی تکنیک کی تفصیلات بتائی جاتی ہے، بیشتر لڑکیاں اور خواتین ہراسانی، جنسی استحصال کا شکار ہوتی ہیں، ان کے لیے بیداری ضروری ہوتی ہے، تاکہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔