گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان حیدرآباد میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ برسوں میں ہونے والی بارش سے یہ بارش 100 گنا زیادہ ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حیدرآباد میں بارش کا 100 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔
پرانے شہر اور نئے شہر کے کئی علاقوں میں بارش سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ تجارتی علاقوں اور مکانات میں پانی داخل ہوچکا ہے، وہیں محکمہ صفائی جی ایچ ایم سی صفائی میں بالکل ناکام ہوتی نظر آرہی ہے، مشیرآباد، بولکپور علاقے میں ایک ماہ سے مسلسل سیوریج لائن سے پانی ابل کر بہہ رہا ہے۔
حسین ساگر کی آبی سطح میں بھی بارش کے سبب اضافہ ہوا ہے۔ نتیجے میں اس کے دروازے کھول دیے گئے جس کے سبب حسین ساگر کے قریب میں واقع مکانات میں پانی داخل ہو چکا ہے۔