حیدرآبادمیں دو ملازمین پولیس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔پہلا معاملہ شہر حیدرآبادکے گاندھی اسپتال میں ڈیوٹی انجام دینے والے کانسٹیبل کا سامنے آیا۔اس اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کیاجارہاہے۔
حیدرآباد میں دوملازمین پولیس کورونا وائرس سے متاثر - Hyderabad Police infected with Corona Virus
حیدرآبادمیں دو ملازمین پولیس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔پہلا معاملہ شہر حیدرآبادکے گاندھی اسپتال میں ڈیوٹی انجام دینے والے کانسٹیبل کا سامنے آیا۔اس اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کیاجارہاہے۔

حیدرآباد میں دوملازمین پولیس کورونا وائرس سے متاثر
یہ کانسٹیبل ضلع رنگاریڈی کا رہنے والا ہے۔اس کو کورونا وائرس کی علامات پر دو دن پہلے کنگ کوٹھی اسپتال میں داخل کروایاگیا تھاجہاں اس کے نمونے حاصل کئے گئے تھے اور لیب کو جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔
جانچ کی رپورٹ میں اس کے اس وبا سے مثبت پائے جانے کا علم ہواجس کے بعد اس کے ارکان خاندان کو الگ تھلگ وارڈ منتقل کردیاگیا۔ان کے بھی معائنے کروائے گئے تاہم اس کی رپورٹس ہنوز نہیں آئی ہیں۔دوسرا معاملہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کا ہے جو کورونا وائرس سے متاثر پایاگیا۔