اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں لوگوں نے اڑائی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی - کرناٹک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

ریاست کرناٹک کے کرجگی گاؤں کی سڑکوں پر سینکڑوں افراد مذہبی میلے میں شرکت کے لیے جمع ہو گئے اور حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں۔

کرناٹک میں لوگوں نے اڑائی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی
کرناٹک میں لوگوں نے اڑائی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی

By

Published : Jun 13, 2020, 9:49 AM IST

کرناٹک کے ضلع ہویری میں براہملنگیشوارہ میلے میں شرکت کرنے آنے لوگوں کے درمیان نہ تو معاشرتی فاصلہ تھا اور نہ ہی لوگوں کے چہرے پر ماسک تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ تعلقہ انتظامیہ نے COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے رواں برس اس میلے کے انعقاد کی اجازت سے انکار کر دیا تھا اس کے باوجود ضلع کے کرجاگی گاؤں میں برہملنگیشوارہ میلہ منعقد ہوا، حد تہ تب ہو گئی جب یہاں میلے میں شرکت آئے لوگوں نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس میلے کا انعقاد ہر تین برس میں ایک بار ہوتا ہے، اور اس میلے کے ذریعے ستارہ کشش حاصل کی جا تی ہے۔

قطع نظر کرناٹک میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی مئی کے مہینے میں اس طرح کے مذہبی ازدہام کا واقعہ سامنے آچکا ہے، جہاں ایک پنچایت ڈویلپمنٹ افسر کو مبینہ طور پر ضلع راماناگرا کے گاؤں میں مذہبی میلے کی اجازت دینے کے بعد اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details