اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی - گروگرام سرحد پر مسافروں کا ہنگامہ

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ، ہریانہ حکومت نے دہلی-گروگرام سرحد کو سیل کردیا ہے، جس کے بعد اس راستے پر بھاری جام دیکھا جارہا ہے۔

دہلی گروگرام سرحد پر مسافروں کا ہنگامہ
دہلی گروگرام سرحد پر مسافروں کا ہنگامہ

By

Published : May 29, 2020, 1:00 PM IST

آج صبح سینکڑوں افراد کو دہلی-گروگرام سرحد پر روک دیا گیا، جس کے بعد مہاجر مزدوروں نے دھرنا شروع کردیا، مہاجر مزدوروں میں اس بات کو لے کر ناراضگی پائی گئی کہ گاڑیوں کو بغیر چیک کیے ہی جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ مہاجر مزدوروں کو روکا جا رہا ہے۔

مہاجر مزدوروں نے اس بات کو لے کر سوال اٹھایا کہ سائیکلوں پر جانے والے لوگوں کو کیوں روکا جارہا ہے جبکہ کار چلانے والوں کو بغیر تفتیش جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

جس کے بعد سائکل سوار مزدوروں نے ناراض ہو کر سڑک کو جام کر دیا، ہنگامے کی وجہ سے یہاں بھاری جام لگ گیا، لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہونے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کرنے لگی، اس واقعے کے قریب ایک گھنٹے کے بعد دہلی گروگرام سرحد کو سیل کر دیا گیا۔

غور طلب ہے کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے کیسز کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، ہریانہ کی بات کریں تو اب تک کورونا کیسز کی تعداد 1400 کے آس پاس ہے، ریاست میں کورونا کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 525 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ریاست میں 525 فعال کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details