اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد :کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربہ کا دوسرا مرحلہ - human trial of corona vaccine in hyderabad

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربہ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 23, 2020, 3:09 PM IST

یہ دوا بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ہے ، جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ابھی کورونا سے متاثرہ افراد پر اس ویکسین کا تجربہ جاری ہے۔ پہلے مرحلہ کے تجربہ کے بعد والنٹیر کو اس دوا کا ایک ڈوز دینے کے انتظامات کئے گئے۔

پہلے مرحلہ میں انسانوں پر تجربہ کے حصہ کے طور پر پیر کو دو والینٹرس کو اس دوا کا ڈوز دیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:حیدرآباد بکرا منڈی پر کورونا کا اثر

بعد ازاں ان کو آئی سی یو میں رکھتے ہوئے 24گھنٹے ان کی صحت پر ڈاکٹرس کی ٹیم کی جانب سے نگرانی رکھی گئی۔

ان میں کسی بھی قسم کے صحت کے مسائل پیدا نہ ہونے پر ان کو منگل کو ڈسچارج کردیا گیا۔

ان میں کسی بھی قسم کی الرجی کی علامات نہیں پائی گئیں جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details