اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی چیف سکریٹری کو قومی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں 19 دسمبر کو مظاہرہ ہوا جو شام ڈھلتے ڈھلتے پر تشدد ہو گیا تھا۔

یو پی چیف سیکرٹری کو قومی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس
یو پی چیف سیکرٹری کو قومی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

By

Published : Feb 10, 2020, 7:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:47 PM IST

پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں نوجوانوں اور سماجی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ اترپردیش میں تشدد کے دوران پولیس فائرنگ میں کئی لوگوں کی موت ہوئی جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔

یو پی چیف سیکرٹری کو قومی انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجے میں کمیشن نے یو پی چیف سکریٹری کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ ہفتوں کے اندر پوری رپورٹ طلب کی ہے۔

کمیشن میں پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران پولیس کی بربریت اور سرکاری ناکامی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

پرینکا گاندھی کے ساتھ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو، آرادھنا مشرا، پی ایل پنیا اور اترپردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر شاہنواز عالم بھی شکایت درج کروانے والوں میں شامل تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details