مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے لاکھوں طلباء کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کو جے ای ای (مین) 2020 کے امتحان مراکز کو تبدیل کرنے کی تاریخ آگے بڑھانے کے لئے مکتوب ارسال کیا اور ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو طلباء کی رہنمائی کرنے کو کہا ۔
نشنک نے ٹوئٹر پر معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا’’ ساتھیو؛ کورونا وبا سے پیدا شدہ بحران کے دور میں مجھے موصول ہو رہی تجاویز میں کئی امیدواروں نے این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے امتحان مراکز کو تبدیل کرنے کی اپنی خواہش ظاہر کی ہیں ۔ ان کی اس درخواست کو ذہن میں رکھتے ہوئے، میں نے این ٹی اے کو اس پر غور کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کی ہدایت دی ہے ‘‘۔