رحمتوں بھرا رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں فرزندان توحید روزہ، نماز، ذکر، اذکار اور نوافل کو کثرت سے ادا کرتے ہیں۔ رمضان کا پہلا اشرہ کیسے گزاریں اس بارے میں مولانا ہارون رشید بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک کے تعلق سے حدیث شریف میں ہے کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا ہے کہ رمضان المبارک کے تین عشرے ہوتے ہیں پہلا عشرہ رحمتوں کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے عشرے میں فرزندان توحید کو روزہ رکھ کر اللہ کی رحمتوں کا سوال کرنا چاہیے۔ دعاؤں میں اللہ کے رحمت کا طلبگار بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب بھی ہم نماز میں یا دیگر عبادات میں دعا کریں تو اللہ سے اس کے رحمتوں تو کا سوال کریں۔