شکنجی، روایتی لیموں کے جوس سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ اگرچہ بھارت کا یہ معروف مشروب بنیادی طور پر لیموں سے بنتا ہے، لیکن لیموں رس کے علاوہ سیاہ نمک اور بھنا ہوا زیرہ پاوڈر ڈالنے سے اس کا ذائقہ کافی مصالحہ دار ہو جاتا ہے۔
اس مشروب سے گرمی کے موسم میں جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور اس کے استعمال سے منٹ بھر کے اندر طبعیت میں تازگی آ جاتی ہے۔