پڑوسی ملک کے ساتھ سرحدی تناؤ اور دیگر امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے ویڈیو سیریز میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی جمعرات کو 'بھارت کو چین کے ساتھ کس طرح نمٹنا چاہئے؟' اس کی وضاحت کریں گے -
کانگریس کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ' بھارت کو چین کے ساتھ کیسے نمٹنا چاہئے؟ راہل گاندھی کو اپنے ویڈیو سیریز کے تیسرے حصے میں وضاحت دیتے ہوئے دیکھیں۔ جمعرات کو صبح دس بجے ٹیون کریں۔'
وایاناڈ کے رکن پارلیمان نے اس سے قبل 17 اور 20 جون کو دو ویڈیو پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے ڈریگن کے ساتھ جاری لڑائی سے نمٹنے پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ چین نے ابھی بھی بھارت کی سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے گاندھی نے 20 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا تھا کہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے لیے جعلی طاقتور شخصیت کی من گھڑت سازی کی ہے جو اب بھارت کی سب سے بڑی کمزوری بن چکی ہے کیونکہ انہیں 'چھپن انچ (56 انچ)' کی حفاظت کرنی ہے۔
کانگریس کے رہنما نے تویٹر پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا اور لکھا کہ ' وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے کے لئے ایک فرضی طاقتور شخص کی تصویر من گھڑت کردی۔ یہ ان کی سب سے بڑی طاقت تھی۔ اب یہ بھارت کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔'
ویڈیو پیغام میں کانگریس کے رہنما نے 'چین کے اسٹریٹجک گیم پلان' پر بات کرتے ہوئے کہا: 'چین کا اسٹریٹجک اور حکمت عملی سے متعلق منصوبہ کیا ہے؟ یہ محض کوئی سرحدی مسئلہ نہیں ہے۔ پریشانی کی بات یہ ہے کہ چینی آج ہمارے علاقے میں بیٹھے ہیں۔ چینی لوگ اس کے بارے میں اسٹریٹجک انداز میں سوچے بغیر کچھ نہیں کرتے ہیں۔'