جموں و کشمیر میں کھڑی دھول کھاتی 'کاروان امن' کی بسیں کبھی بھارت اور پاکستان کے درمیان برج کا کام کرتی تھیں۔ لیکن جب سے کشمیر کے حالات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی ہے تب سے ان بسوں کو ان کے خدمات سے سبک دوش کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان ہفتہ وار چلنے والی بس سروس 'کاروان امن' یعنی بھارتیوں کو پاکستان اور پاکستانیوں کو سرحد پار بھارت لانے کا کام کرنے والی بسوں کو رواں برس 4 مارچ سے بدستور معطل رکھا گیا ہے۔
جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ کے مطابق رواں برس فروری میں لیتہ پور،ہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد سرینگر-مظفر آباد بس سروس کو معطل کر دیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پلوامہ حملے میں 40 سی آر پی ایف اہلکار کے ہلاکت کے علاوہ بھارت و پاک کے تعلقات کشیدہ ہوئے تھے۔