اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حملہ روکنے والا بل پارلیمنٹ میں منظور - ایران

منظور شدہ بل ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں جانے سے روكےگا۔

خارجہ امور کی ایوان کمیٹی کے چیئرمین کانگریسی ایلیٹ اینگل

By

Published : Jul 13, 2019, 9:31 AM IST

امریکہ کے ایوان نمائندگان نے نیشنل ڈیفنس اتھارٹی ایکٹ (این ڈی اے) کو منظوری دے دی، اس بل میں کی گئی ترمیم ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے خلاف براہ راست جنگ کرنے سے روکے گی۔

واضح رہے کہ بل میں ترمیم کرکے ایسے التزام کیے ہیں جو امریکی صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے کرنے سے روکیں گے۔ ایوان نمائندگان نے این ڈی اے ترمیم شدہ بل کو 220،197 ووٹوں سے منظور کیا ہے۔

خارجہ امور کی ایوان کمیٹی کے چیئرمین کانگریسی ایلیٹ اینگل نے ووٹنگ سے پہلے کہا تھا اگر صدر جنگ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو پہلے کانگریس کے پاس جانا ہوگا، جبکہ آئین کانگریس کو جنگ کے اعلان کا اختیار تو دیتا ہے، لیکن صدر کو نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کو کانگریس یا سینیٹ کہاجاتا ہے، جبکہ ارکان کانگریس کو سینیٹر کہتے ہیں۔

سینیٹ نے اس سکیورٹی بل کو جون میں منظور دی تھی، جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس بات کے اشارے دیے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بل کو ویٹو کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکہ کے جوہری معاہدے کے ہٹنے کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بنی ہو ئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details