اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سابق امریکی صدر کی طرح وزیر اعظم کسانوں کو بھی اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں'

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں جس طرح سے انہوں نے بھارتی مہمان براک اوباما (سابق امریکی صدر) کو اپنے ہاتھ سے چائے پیش کی تھی۔ اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کسانوں کو مدعو کریں گے اور ان کی مہمان نوازی کریں گے۔

'سابق امریکی صدر کی طرح وزیر اعظم کسانوں کو بھی اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں'
'سابق امریکی صدر کی طرح وزیر اعظم کسانوں کو بھی اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں'

By

Published : Feb 7, 2021, 8:34 PM IST

گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد سے رکن پارلیمان نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ 'اپنا دل بڑا کریں اور گزشتہ دو ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کے درد کو سمجھیں۔'

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کریں جس طرح سے انہوں نے بھارتی مہمان براک اوباما (سابق امریکی صدر) کو اپنے ہاتھ سے چائے پیش کی تھی۔ اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کسانوں کو مدعو کریں گے اور ان کی مہمان نوازی کریں گے اور ان کو سمجھائیں گے کہ وہ اس زرعی قوانین کو منسوخ کر رہے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ان کسانوں کی حالت کو سمجھنا چاہئے۔ جب ایک غریب آدمی بے بسی سے روتا ہے تب قدرت ہمیں اس کی مدد کرنے کو کہتی ہے لیکن جنہیں غریبوں کے لئے ہمدردی نہیں ہوتی، انہیں ان غریبوں کے آنسو سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب کسانوں کے ساتھ ہیں کیوںکہ وہ ہمارے 'ان داتا' ہیں۔ وہ ہمارے لئے دن رات محنت سے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیو یارک میں یومِ کشمیر و امریکہ سے متعلق قرارداد منظور

واضح رہے کہ گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اب ریاستی پارٹی بی ٹی پی رہنما چھوٹو وساوا کے ساتھ گجرات میں قبائلیوں، مسلمانوں اور دلتوں کے درمیان اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details