چین کی جانب سے گزشتہ برس قومی سلامتی قانون نافذ کیے جانے کے بعد پولیس کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
ہانگ کانگ اپوزیشن رہنما گرفتار
ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں کئی سابق قانون کے ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کو بدھ کی صبح گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں کئی سابق قانون کے ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کو بدھ کی صبح گرفتار
سی این این کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے گزشتہ جولائی میں ہوئے مقامی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ستمبر میں صوبائی الیکشن سے پہلے جمہوریت کے حامی امیدواروں کے لیے مظاہرہ کیا تھا۔
ان میں سابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ماہر قانون جیمس ٹو، اینڈریو وان اور لام چیؤک- ٹنگ بھی شامل ہیں، جو کہ پچھلے سال کے آخر تک قانون ساز کونل کے رکن تھے۔