اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہنی پریت ضمانت پر رہا - سرسہ ڈیرہ

انبالہ جیل میں بند ہنی پریت کو مرکزی تفتیشی بیورو میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ روہت وتس کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

ہنی پریت ضمانت پر رہا

By

Published : Nov 7, 2019, 12:00 AM IST

سرسہ ڈیرہ کے سربراہ گرمیت سنگھ کی معاون پرینکا تنیجا عرف ہنی پریت کو آج پنچکولہ کی ایک خصوصی عدالت نے ضمانت دے دی۔

امبالہ جیل میں بند ہنی پریت کو مرکزی تفتیشی تیورو میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ روہت وتس کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

ہنی پریت ضمانت پر رہا

ہنی پریت کو اگست 2017میں سادھوی کو جنسی استحصال معاملہ میں ڈیرہ پرمکھ کو قصوروار قرار دینے کے دن ہوئے تشدد کے معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پنچکولہ سرسہ سمیت ہریانہ، پنجاب کے کچھ حصوں میں پھیلے تشدد میں 30سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی تھی اور کروڑوں کی پراپرٹی پھونک دی گئی تھی۔

کچھ ہی دن پہلے ہنی پریت اور کچھ دیگر ڈیرہ سے محبت کرنے والوں کے خلاف دفعہ 121اور 121 اے ہٹائی گئی تھی جس کے بعد آج ہنی پریت کو ضمانت دے دی گئی, شام چھ بجے امبالہ جیل سے ہنی پریت کو رہا کیا گیا۔ ہنی پریت نے میڈیا سے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: جے ای ای امتحان میں گجراتی کو شامل کرنے پراعتراضات جاری

میڈیا نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہنی پریت کو 'وی آئی پی ٹریٹمنٹ'دیا اور خواتین پولیس کی گاڑی ہنی پریت کی کاروں کے قافلہ کے ساتھ تھی جس کے ڈپر کی فلڈ لائٹ کی وجہ سے فوٹوگرافر تصاویرنہیں کھینچ سکے۔ انہیں صرف گاڑیوں کی تصاویر ہی مل سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details