اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

داخلہ سکریٹری نے دہلی میں کورونا کو قابو کرنے کے مختلف فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا - داخلہ سکریٹری کا کورونا سے متعلق جائزہ

مرکزی داخلہ سکریٹری نے دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 27, 2020, 11:05 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری نے دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

گزشتہ اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت ہونے والی اس میٹنگ میں قومی راجدھانی دہلی کے اندر کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال پر قابو پانے کے لئے کئی اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

داخلہ سکریٹری نے چیف سکریٹری اور محکمہ صحت کے سکریٹری، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال، ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو کے ساتھ میٹنگ میں مختلف فیصلوں کو زمینی سطح پر نافذ کیے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام فیصلوں کا نفاذ ہموار طریقے سے اور وقت پر کیا گیا ہے اور دہلی کے لئے 'کووڈ رسپانس' منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں کووڈ-19 سے متعلق کاموں کے لئے ضلع سطح کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے طے شدہ ڈیڈ لائن کے مطابق دہلی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ والے تمام کلسٹروں سمیت کنٹنمنٹ زون کی از سر نو شیڈولنگ آج مکمل ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی گھر گھر صحت کا سروے کا کام بھی 30 جون کو مکمل ہوگا۔

میٹنگ میں 'سیرولوجیکل سروے' پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ این سی ڈی سی اور دہلی حکومت مشترکہ طور پر یہ سروے کروائے گی جو 27 جون سے شروع ہوگی اور اس کے لیے تمام متعلقہ ٹیموں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔ گنجان آبادی والے علاقوں میں کووڈ وائرس کی روک تھام اور اس کا پتہ لگانے کے لئے آروگیہ سیتو ایپ اور اتیہاس ایپ کے استعمال کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details