مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتے کی رات 11 بجے ایک بار پھر ایمس میں داخل کرایا گیا۔ ایمس کے ذرائع سے یہ خبر موصول ہورہی ہے کہ ہفتے کی رات دس بجے کھانا کھانے کے بعد وزیر داخلہ کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امت شاہ کو پوسٹ کووڈ کیئر میں طویل عرصے تک ایمس میں رہنا پڑا تھا۔ جبکہ اس سے قبل وہ کورونا انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد میندانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ رات گئے اطلاع ملنے کے بعد ایمس کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب روٹین جانچ کا مشورہ دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے انہیں داخل کرایا گیا ہے۔