ماہ صیام میں رشتہ دار،دوست احباب اور پڑوسی اکٹھا ہوکر سحر،افطار کرنے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو دعوت دینے میں پہل کرتے ہیں مگر اس بار لاک ڈاون کی وجے ان پر پابندی لگی ہے۔
ماہ صیام کے دوران کیرل کے مسلمان کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کررہے ہیں اور ساتھ میں ایک بڑی تعداد اس وبا سے لڑنے کے لیے حکومت کو امداد دے رہی ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ، کیرل میں اجتماعی پروگرامز کی کثرت ہوتی ہے، مشترکہ افطار اور باجماعت نماز کی ادائگی کا اہتمام کیا جاتاہے، افطار کی دعوتوں میں غیر مسلم بھی کثیر تعداد میں شریک ہوا کرتے ہیں۔ یہ کیرل کی روایت رہی ہے مگر اس بار کورونا وبا کی وجے یہ تمام مجالس اور اجمتاعات بند ہیں۔