اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 13 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:

today history
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 13, 2020, 8:07 AM IST

  • سنہ 1895: بھارتی کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹسٹ کپتان سی کے نائیڈو کی پیدائش۔
  • سنہ 1911: مشہور اداکار اشوک کمار کی پیدائش۔
  • سنہ 1948: مشہور گلوکار نصرت فتح علی خان کی پیدائش۔
  • سنہ 1976: بولیویا میں بوئنگ جیٹ طیارہ گر کر تباہ ، 100 افراد ہلاک ۔
  • سنہ 1987: کوسٹا ریکا کے صدر آسکر آریاس کو امن کا نوبل انعام ۔
  • سنہ 1987: گلوکار ، اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایتکار کشور کمار کی موت۔
  • سنہ 1991: کولمبیا یونیورسٹی کے ماہر معاشیات رابرٹ منڈیل کو 1999 کے نوبل انعام کا اعلان۔
  • سنہ 1999: اٹل بہاری واجپئی تیسری بار وزیر اعظم بنے۔
  • سنہ 2000: جنوبی کوریا کے صدر کم ڈائی جنگ کو نوبل امن انعام ۔
  • سنہ 2001: نائیجیریا میں امریکہ مخالف مظاہروں کے دوران 200افراد مارے گئے ۔
  • سنہ 2002: انڈونیشیا میں بالی نائٹ کلب میں خوفناک دھماکے میں 200 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
  • سنہ 2003: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے لیے بھارتی طالب علم کا انتخاب۔
  • سنہ 2003: جرمنی نے پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال خطاب سویڈن کو ہرا کر حاصل کیا۔
  • سنہ 2004: سعودی عرب نے ہر سال ایک لاکھ کارکنوں کی کٹوتی کا اعلان کیا۔
  • سنہ 2004: چین نے تائیوان کے امن اقدام کو مسترد کردیا۔
  • سنہ 2004: مشہور فلمی اداکارہ نیروپا رائے کی پیدائش۔
  • سنہ 2005: معروف جرمن ڈرامہ نگار ہیرالڈ پنٹر کو نوبل انعام کا اعلان۔
  • سنہ 2006: بنگلہ دیش کے محمد یونس اور اس کے قائم کردہ گرامین بینک کو نوبل انعام۔
  • سنہ 2008: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کے قیام کے لیے دی گئی زمین کے معاملے کو جیوں کا تیوں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
  • سنہ 2011: دفاتر میں ہندی کے مشکل الفاظ کے بجائے اردو ، فارسی ، جنرل ہندی اور انگریزی کے الفاظ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزارت داخلہ کی وزارت برائے سرکاری زبان کے سکریٹری وینا اپادھیائے نے اس سلسلے میں تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت نامہ جاری کیا۔
  • سنہ 2012: پاکستان کے دارا ادم میں خودکش حملے میں 15 افراد ہلاک۔
  • سنہ 2013: مدھیہ پردیش کے ضلع دتیہ میں بھگدڑ میں 109 افراد ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details