اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - راکٹ سائنسداں ستیش دھون کی پیدائش

بھارت اور عالمی تاریخ میں 25 ستمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

history of the day
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Sep 25, 2020, 6:45 AM IST

Updated : Sep 25, 2020, 8:45 AM IST

سنہ 1340: انگلینڈ اور فرانس نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

سنہ 1524: واسکوڈی گاما آخری مرتبہ بطور وائسرائے بھارت آئے۔

سنہ 1639: امریکہ میں پہلے پرنٹنگ پریس کا آغاز۔

سنہ 1654: انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

سنہ 1846: امریکی افواج نے میکسیکو کےے مونٹیری پر قبضہ کیا۔

سنہ 1897: برطانیہ میں پہلی بس سروس کا آغاز ہوا۔

سنہ 1911: فرانسیسی جنگی جہاز لائبریٹ میں ٹولان ہاربر میں دھماکہ خیز مواد سے 285 افراد ہلاک ہوئے۔

سنہ 1916: ماہر معاشیات، سماجی علوم کے ماہر اور عظیم مفکر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1920: بھارت کے مشہور راکٹ سائنسداں ستیش دھون کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1939: نامور اداکار اور فلمساز و ہدایتکار فیروز خان کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1977: معروف اداکارہ دویا دتہ کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1981: وسطی امریکی ملک بیلیز اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔

سنہ 2008: چین نے خلائی جہاز ’شینزو 7‘ لانچ کیا۔

سنہ 2010: ہندی کے سینئر صحافی اور ادیب کنہیا لال نندن کا انتقال ہوا۔

سنہ 2015: سنگاپور میں اسکولوں کو آلودگی کے باعث بند کرنا پڑا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details