آج کا دن تاریخ کے آئینے میں
تاریخ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ ماضی کو فراموش نہ کیا جائے کیوں کہ حال ماضی سے وابستہ ہوتا ہے اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
آج کا دن تاریخ کے آئینے میں
بھارت اور عالمی تاریخ میں 15 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:
- سنہ 1959: قومی نشریاتی سروس دور درشن کا آغاز۔ ایک چھوٹا ٹرانسمیٹر اور شفٹ پر کام کرنے والی سٹوڈیو میں اس کی شروعات ہوئی۔
- قومی سطح پر نشریات 15 اگست 1982ء سے شروع کیے گئے۔ اسی سال ملک میں رنگین ٹی وی کا تعارف بھی ہوا تھا۔ اس سال یومِ آزادی کے لائیو نشریات کیے گئے تھے، جس میں اندرا گاندھی کے قوم سے خطاب کو نشر کیا گیا تھا۔ اور اسی سال ایشین گیمز دہلی کو بھی نشر کیا گیا تھا۔ ایک تخمینے کے مطابق بھارت کی 80 فیصد عوام دوردرشن دیکھتی ہے۔ ڈی ڈی نیشنل کی نشریات 1400 ٹرانسمیٹرز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ دوردرشن کے 46 سٹوڈیوز ہیں۔
- سنہ 1812: نپولین کی قیادت میں فرانسیسی فوج روس پہنچی۔
- سنہ 1846: نیپال میں جنگ بہادر رانا اقتدار میں آئے۔
- سنہ 1860: مشہور انجینئر ایم وشویشوریا کی پیدائش۔
- سنہ 1876: ناول نگار شرت چندر چٹوپادھیائے کی پیدائش۔
- سنہ 1890: مشہور خاتون ناول اگاتھا کرسٹی کی پیدائش۔
- سنہ 1894: جاپان نے پیانگ یانگ کی لڑائی میں چین کو شکست دی۔
- سنہ 1909: تمل ناڈو کے سینئیر رہنما سی این انادورئی کی پیدائش۔
- سنہ 1916: پہلی جنگ عظیم میں پہلی بار سومی کی لڑائی میں ٹینک کا استعمال کیا گیا۔
- سنہ 1927: مشہور شاعر اور ادیب سرویشور دیال سکسینہ کی پیدائش۔
- سنہ 1948: آزاد بھارت کا پہلا جھنڈا بردارآبی جہاز آئی این ایس دہلی سے بمبئی (اب ممبئی) کی بندرگاہ پر پہنچا۔
- سنہ 1971: دنیا کو سبز اور پُر امن بنانے کے عزم کے ساتھ گرین پیس کا قیام۔
- سنہ 1981: وانواتو کو اقوام متحدہ کی رکنیت۔
- سنہ 1982: لبنان کے منتخب صدر بشیر جمیل کا اقتدار سنبھالنے سے قبل ہونے والے بم دھماکے میں قتل۔
- سنہ 2001: امریکی سینیٹ نے صدر کے لیے افغانستان میں فوجی کارروائی کی منظوری دی۔
- سنہ 2008: کرامپٹن گریوز نے امریکہ کی ایم ایس آئی گروپ کمپنی کو خرید لیا۔
- سنہ 2017: کیسینی خلائی جہاز زحل کے سیٹلائٹ ٹائٹن سے ٹکرا گیا۔
Last Updated : Sep 15, 2020, 9:38 AM IST