اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

زندگی کا ہر گزرتا ہوا لمحہ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے، تاہم ان لمحات میں سے کچھ ایسے لمحات گزرتے ہیں، جو یادگار بن جاتے ہیں، جنہیں یاد رکھا بھی جاتا ہے اور اس کی یاد منائی بھی جاتی ہے۔

history
تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

By

Published : Sep 11, 2020, 6:44 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کےچند اہم واقعات اس طرح ہیں ۔

  • سنہ 1893: شکاگو میں عالمی مذہبی کانفرنس میں، سوامی ویویکانند نے کل مذاہب تقریب میں سخت گیریت، رواداری اور سچائی پر تاریخی تقریر کی۔
  • سنہ 1895: مجاہد آزادی، سماجی کارکن اور گاندھیائی رہنما ونوبا بھاوے کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1906: مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں جاری عدم تشددتحریک کو پہلی بار ’ستیہ گرہ‘ تحریک کا نام دیا۔
  • سنہ 1911: بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی طرف سےپہلی سنچری بنانے والے کرکٹر لالہ امرناتھ کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1919: امریکی بحریہ نے ہنڈوراس پر حملہ کیا۔
  • سنہ 1939: عراق اور سعودی عرب نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1941: امریکی وزارت دفاع نے پنٹاگون کی تعمیر شروع کی۔
  • سنہ 1948: پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1951: انگلش چینل تیرکر پار کرنے والی پہلی خاتون فلورنس چارڈک بنی، انہیں انگلینڈ سے فرانس تک پہنچنے کے لیے 16 گھنٹے اور 19 منٹ لگے۔
  • سنہ 1961: جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی فنڈ قائم کیا گیا۔
  • سنہ 1965: ہند پاک جنگ کے دوران، بھارتی فوج نے جنوب مشرقی لاہور کے قریب برقی شہر پر قبضہ کیا۔
  • سنہ 1968: ایئر فرانس کا طیارہ نمبر 1611 نیس کے نزدیک حادثہ کا ہوگیا۔ اس حادثے میں 89 مسافر اور چھ عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔
  • سنہ 1971: مصر میں، آئین کو اپنایا گیا ۔
  • سنہ 1973: چلی کے صدر سلواڈور الانڈے کا فوجی تختہ پلٹا گیا۔
  • سنہ 1978: چیچک کے آخری شکار جینیٹ پارکر کی موت ہوئی۔
  • سنہ 1987: ہندی شاعرہ مہادیوی ورما کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1997: ناسا کا مارس گلوبل سرویئر مریخ پر پہنچا۔
  • سنہ 1998: ملیشیا دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنا۔
  • سنہ 2001: خودکش حملہ آوروں نے دو امریکی طیاروں کااغوا کرکے انہیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیا۔ اغوا شدہ تیسرے جہاز کو پنٹاگن سے ٹکرایا۔
  • سنہ 2011: بھارتی فضائیہ کی افسر انجلی گپتا کی موت ہوئی۔
  • سنہ 2012: صومالیہ کی فوج کے ساتھ لڑائی میں الشباب کے 50 عسکریت پسند ہلاک ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details