اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - کیلی فورنیا '

بھارت اورعالمی تاریخ میں 9 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Sep 9, 2020, 6:42 AM IST

سنہ 1786: امریکی کانگریس نے امریکہ کا نیا نام ریاست ہائے متحدہ امریکہ(یو ایس اے) رکھنے کی تجویز منظورکی۔

سنہ 1828: معروف روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائے کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1850: ہندی کے مشہور ادیب بھارتیندو ہریش چندر کا جنم ہوا۔

سنہ 1850: کیلی فورنیا امریکہ کی 31 ویں ریاست بنا۔

سنہ 1867: یوروپی ملک لکزمبرگ نے آزادی حاصل کی۔

سنہ 1881: مصر میں کرنل عرب الواحد کی قیادت میں تختہ پلٹ۔

سنہ 1904: نیویارک پولیس نے پہلی بار گھڑسوار پولیس دستے کا استعمال کیا۔

سنہ 1908: روس نے پولینڈ پر اپناتسلط قائم کیا۔

سنہ 1920: اینگلو اورینٹل کالج آف علی گڑھ کا نام بدل کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیا گیا۔

سنہ 1939: دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی فوج وارسا پہنچی۔

سنہ 1943: بھارتی فوج میں بغاوت کرنے پر انگریز سرکار نے چار نوجوانوں کو مدراس میں پھانسی کی سزا دی۔

سنہ 1948: پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلکن آف کوریا کا قیام عمل میں آیا۔

سنہ 1949: ہندی کو قومی زبان کے طور پر منظوری ملی۔

سنہ 1954: الجیریا کے ایوانس ویلے میں آئے زبردست زلزلے میں 1400 لوگ مارے گئے۔

سنہ 1965: تبت چین کا خودمختار علاقہ بنا۔

سنہ 1967: یوگانڈا برطانیہ سے آزاد ہوا۔

سنہ 1982: کشمیر کے رہنما شیخ عبداللہ کا انتقال ہوا۔

سنہ 1984: افریقی ملک الجیریا میں زلزلہ سے 1400 افراد مارے گئے۔

سنہ 1991: تاجکستان نے سوویت یونین سے آزادی حاصل کی۔

سنہ 2012: عراق میں بم حملے میں سو سے زیادہ لوگوں کی موت، 35 دیگر زخمی۔

سنہ 2015: الزبتھ دوئم کو برطانیہ کی سب سے طویل وقفے تک مہارانی بنے رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details