اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - روسی فوج کو شکست

بھارت اورعالمی تاریخ میں 7 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Sep 7, 2020, 6:55 AM IST

Updated : Sep 7, 2020, 7:17 AM IST

سنہ 1701: جرمنی ، انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کیے۔

سنہ 1813: امریکہ کے لیے پہلی بار ’انکل سیم ‘ کے لفظ کا استعمال کیا گیا۔

سنہ 1812: نپولین نے روسی فوج کو شکست دی۔

سنہ 1822: برازیل نے پرتگال سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

سنہ 1906: بینک آف انڈیا کا قیام۔

سنہ 1921: مس امریکہ مقابلے کا آغاز۔

سنہ 1923: ویانا میں انٹرپول کا قیام ۔

سنہ 1927: مکمل الیکٹرانک ٹیلی ویژن بنانے میں فلیو ٹیلر کو کامیابی ملی۔

سنہ 1931: گول میز کانفرنس کا دوسرا اجلاس لندن میں شروع ہوا۔

سنہ 1940: دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن فضائیہ نے برطانیہ کے شہروں پر بمباری شروع کردی۔

سنہ 1950: مشہور مصنف، تھیٹر کے پروڈیوسر اور ہدایتکار انل چودھری کی پیدائش۔

سنہ 1951: فلم پروڈیوسر اور اداکار مموٹی کی پیدائش۔

سنہ 1953: نکیتا خورشیو سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کی سکریٹری منتخب ہوئیں۔

سنہ 1965: چین نے بھارتی سرحد کے ساتھ فوج کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

سنہ 1977: ایتھوپیا نے صومالیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے۔

سنہ 1988: بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 100 ویں کانفرنس ماسکو میں شروع ہوئی۔

سنہ 2002: ایازالدین احمد بنگلہ دیش کے نئے صدر بنائے گئے۔

سنہ 2004: فجی کے وجئے سنگھ نے ٹائیگر ووڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے ٹاپ سیڈ گولفر بنے ۔

سنہ 2005: مصر میں پہلا صدارتی انتخاب۔

سنہ 2008: سنگور میں بنگال کے گورنر گوپال کرشن گاندھی، ریاستی وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کے مابین ٹاٹا موٹرز کا معاہدہ ہوا۔

سنہ 2008: کینیڈا نے جوزف کیرون کو بھارت میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا۔

سنہ 2009: بھارت کے پنکج اڈوانی نے ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز کا خطاب جیتا۔

سنہ 2009: 55 ویں قومی فلم ایوارڈ 2007 میں ہدایتکار پریہ درشن کی فلم ’کوجیورام‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ۔

سنہ 2011: ہاکی کے 22 کھلاڑیوں کی پوری ٹیم سمیت 44 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک روسی طیارہ یاکوولوو یاک 42 ٹیک آف کرنے کے فورا بعد گرکر تباہ ہوگیا ۔

سنہ 2011: دہلی ہائی کورٹ کمپلیکس کے گیٹ نمبر 5 کے قریب سوٹ کیس میں ہونے والے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 74 افراد زخمی ہوئے۔

سنہ 2012: جنوب مغربی چین میں زلزلہ میں 64 افراد ہلاک اور 715 زخمی ہوگئے۔

سنہ 2013: تریپورہ، گوا اور اتر پردیش کے سابق گورنر رومیش بھنڈاری کا انتقال۔

Last Updated : Sep 7, 2020, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details