سنہ 1500: پرتگا لی جہازراں پیڈروالوئير كیبرال نے برازیل دریافت کیا۔
سنہ 1521: فرانسیسی شہنشاہ فرانسوا اول نے اسپین پر حملہ کا اعلان کیا۔
سنہ 1792: امریکی صدر جارج واشنگٹن نے یوروپ کی جنگ میں امریکہ کےغیرجانبداری کا اعلان کیا۔
سنہ 1870: روس کے مارکسی مفکر ولادیمیر لینن کی پیدائش۔
سنہ 1915: پہلی عالمی جنگ میں جرمنی کی فوج نے پہلی بار زہریلی گیس کلورین کا استعمال کیا۔
سنہ 1921: مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ملک کی خدمت کے لیے انڈین سول سروس کی ملازمت سے استعفی دیا۔
سنہ 1926: فارس، ترکی اورافغانستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط۔
سنہ 1931: مصراورعراق نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
سنہ 1944: دوسری جنگ عظیم کے دوران اتحادیوں نے نیو گنی میں جاپان کیخلاف ایک بڑے حملے کی شروعات کی۔
سنہ 1954: سوویت روس یونیسکو میں شامل ہوا۔