اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد کے پسندیدہ اور معروف عثمانیہ بسکٹ - osmania hospital

حیدرآباد دکن کے آخری بادشاہ میر عثمان علی خان ایک معروف شخصیت تھے آج بھی حیدرآباد میں مختلف چیزیں ان کے نام سے موسوم ہیں جن میں عثمانیہ دواخانہ، عثمانیہ یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں ان سب کے علاوہ ایک بسکٹ بھی ہے جو ان کے نام سے موسوم ہے جسے عثمانیہ بسکٹ کہا جاتا ہے۔

حیدرآباد کے پسندیدہ اور معروف عثمانیہ بسکٹ

By

Published : Jul 11, 2019, 10:59 AM IST

حیدرآباد دکن کے آخری بادشاہ میر عثمان علی خان ایک معروف شخصیت تھے آج بھی حیدرآباد میں مختلف چیزیں ان کے نام سے موسوم ہیں جن میں عثمانیہ دواخانہ، عثمانیہ یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں ان سب کے علاوہ ایک بسکٹ بھی ہے جو ان کے نام سے موسوم ہے جسے عثمانیہ بسکٹ کہا جاتا ہے۔

حیدرآباد کے پسندیدہ اور معروف عثمانیہ بسکٹ

اس بسکٹ نے دکن کے خطے میں ایک برانڈ کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ چاہے بڑی ہوٹل ہو یا چائے کا خوانچہ چائے کے ساتھ عثمانیہ بسکٹ لازمی ہے بلکہ اس کے بغیر چائے کا تصور محال ہے۔

اس بسکٹ کے تعلق سے مختلف روایات ہیں تاہم مشہور واقعہ یہ ہے کہ عابڈس پر واقع ایک ہوٹل کی بسکٹ میر عثمان علی خان کو چائے کے ساتھ بسکٹ پیش کی گئی جو انہیں بے حد پسند آئی اور انہوں نے روزانہ بسکٹ کی خواہش کی ان کی اس پسند کے باعث ہوٹل کے مالک نے اس بسکٹ کو میر عثمان علی خان کے نام سے موسوم کردیا۔ اس بسکٹ کو اب ملک بھر میں مقبولیت حاصل ہو چکی ہے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں قیام پذیر حیدرآبادی اس کی فرمائش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details