اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں گرودوارہ دوبارہ کھول دیا گیا

تقسیم ہند کے 72 برسوں بعد چوا صاحب گرودوارہ کو آج دوبارہ کھول دیا گیا۔ یہ گرودوارہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں واقع ہے۔

پاکستان میں 72 سال بعد گرودوارہ دوبارہ کھول دیا گیا

By

Published : Aug 2, 2019, 3:36 PM IST

اس گرودوارہ کو 26 جولائی کو کھولا جانا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔ یہ گرودوارہ روہتاس قلعہ کے نزدیک ہے، جسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔

گرودوارہ کی تعمیر کا حکم مہاراجہ رنجیت سنگھ نے دیا تھا جو 1835 میں مکمل ہوا۔ پاکستانی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا افتتاح جمعہ کے دن یعنی 2 اگست کو کیا جائے گا۔ مخلوعہ جائیدادوں کے صدر ستونگ سنگھ اور ڈاکٹر عامر احمد بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں یکم اگست کو تاریخی نگر کیرتن ننکانا صاحب پاکستان واگھا اٹاری سرحد سے بھارت پہنچا جو اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ سکھ فرقہ اس وقت گروناک کی 550 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کے لیے کافی پیچیدہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details