ہریانہ کے شہر حصار کے نورنانڈ سے تعلق رکھنے والی رشیتا نے ہریانہ بورڈ امتحان میں سوفیصد نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے افراد خاندان اور علاقہ کے لوگوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رشیتا کی دسویں جماعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کئی لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
رشیٹا نے جملہ 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کیے۔ اس کے دوستوں میں اوما، کلپنا اور سشیل نارونڈ نے 499 نشانات سے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بتادیں کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (بی ایس ای ایچ) کے امتحانات کے نتائج ہفتہ کو جاری کردیئے گئے ہیں۔