اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا: آر ایس ایس رہنما تپن گھوش کی کووڈ-19 سے موت

کولکاتہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ​​پرچارک تپن گھوش کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جن کا علاج چل رہا تھا لیکن آج ان کی کورونا سے موت ہوگئی۔

By

Published : Jul 13, 2020, 7:44 AM IST

Hindu Samhati leader Tapan Ghosh dies battling COVID-19 in Kolkata
آر ایس ایس

ہندو سمھاٹی نامی تنظیم کے بانی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ​​پرچارک تپن گھوش کولکاتہ کے ایک نجی اسپتال میں کورونا سے جنگ ہار گئے۔

تپن گھوش کی کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد گذشتہ ہفتے انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 2007 میں ہندو سمھاٹی نامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔

گھوش (67 سالہ) کی پورے کولکاتہ میں اہم سماجی خدمات رہی ہے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے معتقدین نے غم کا اظہار کیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سوپن داس گپتا نے ٹویٹر پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مغربی بنگال میں ہندوؤں کے اتحاد کے لیے جدوجہد کرنے والے سب سے زیادہ متحرک شخص آج ہمارے درمیان نہیں رہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ذاتی کوششوں کے ذریعہ آنجہانی تپن گھوش نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا اور اس مقصد کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔۔ اوم شانتی'

ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ہگلی کے رکن پارلیمنٹ لاکٹ چیٹرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'شری تپن گھوش کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت رنج ہوا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details