مدرسہ انوار العلوم میں دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے 101 جوڑوں کی مولویوں اور پنڈتوں نے اپنے اپنے مذہبی رسومات کے مطابق شادی کروائی۔
اس اجتماعی شادی کا اہتمام بیلا ہونگل قبضہ میں بیلا واڑ کی دس ایکڑ اراضی پر کیا گیا تھا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب ہندو اور مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام ایک مدرسہ کی جانب سے کیا گیا۔
اس اجتماعی شادی میں بیلا ہونگل، کٹور ، کھان پور ، راما درگا اور سوادتی تعلقہ سے تعلق رکھنے والے دلہا اور دلہن شامل ہیں۔ اس اجتماعی شادی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دلہوں اور دلہنوں کو مبارکباد پیش کی۔