راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے شہریت ترمیمی بل کا مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ ملک کی تقسیم کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے بلکہ دو قومی نظریہ سب سے پہلے ہندو مہاسبھا اور مسلم لیگ نے پیش کیا تھا اور اس میں برطانوی حکومت کا کردار تھا۔
انہوں نے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کا محض سیاسی طور پر نہیں بلکہ اس لیے اس کے خلاف ہیں کیونکہ یہ آئین کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے بلکہ یہ اس کی روح کو ٹھیس پہنچانے والا ہے اور یہ بھارتی جمہوریہ پر حملہ ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا نے پیر کے روز 12 گھنٹے کی طویل گرما گرم بحث کے بعد تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق مبینہ متنازع ترمیمی بل منظور کر لیا تھا۔